تلنگانہ

زچگی آپریشن کے بعد 6 خاتون مریضوں کے ٹانکے اچانک کھل گئے

مریضوں کی شکایت ہے کہ اس اسپتال میں ڈاکٹرس ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے۔ خاتون مریضوں کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ زیرتربیت نرسس کے ذریعہ ٹانکے دلوائے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ ٹانکے کھل گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ماتاششو اسپتال میں زچگی کے آپریشن کے بعد 6خاتون مریضوں کے ٹانکے اچانک کھل گئے۔ گزشتہ سال اسی اسپتال میں کئی شیرخواربچوں کی موت ہوگئی تھی جس کی جانچ کا کام ہنوز جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
غزہ کے انڈونیشیا ہاسپٹل پر اسرائیلی بمباری، ایک درجن فلسطینی شہید
منکی پاکس کے 4 مشتبہ مریض ائیرپورٹ سے اسپتال منتقلی کے دوران فرار
دواخانوں میں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں: ہریش راؤ
ڈاکٹروں اور مریضوں نے دوستانہ میچ کھیلا

 تاہم آج یہ نیا معاملہ منظر عام پر آگیا جس کے ساتھ ہی ان خاتون مریضوں کے رشتہ داروں نے اسپتال پہنچ کر ہنگامہ آرائی کی اور طبی اسٹاف کی لاپرواہی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

 مریضوں کی شکایت ہے کہ اس اسپتال میں ڈاکٹرس ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے۔ خاتون مریضوں کے رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ زیرتربیت نرسس کے ذریعہ ٹانکے دلوائے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں یہ ٹانکے کھل گئے۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا نے اسپتال کا دورہ کیا اور طبی اسٹاف سے بات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے خاتون مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر مریضوں کے رشتہ داروں نے اس لاپروہی کی شکایت ان سے کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے اس واقعہ کی تفصیلات سے بھی انہیں واقف کروایا جس پر ایڈیشنل کلکٹرنے اس معاملہ کو کلکٹر کے علم میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ا س طرح کے انفکشن کے معاملات کی متاثرین کے علاج کے لئے خصوصی وارڈس بنانے کی بھی وہ خواہش کریں گی۔ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کئے جائیں گے۔