حیدرآباد

بھگوان کی قسم کھانے سے کسانوں کو انصاف نہیں ملتا، چیف منسٹر پر کشن ریڈی کا طنز

کسانوں نے کشن ریڈی سے شکایت کی کہ دھان کی خریداری میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریداری کے لیے تیار ہے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر طنز کرتے ہوئے کہا  کہ بھگوان کی قسم کھا کر کسانوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا جاسکتا۔ آج  انہوں نے یادادری۔ بھونگیر ضلع کے بی بی نگر کے راگھواپورم اور رودراویلی میں دھان خریداری مرکز کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

 انہوں نے موٹے دھان پر بونس کے طور پر 500 روپے اور دھان کی عمدہ قسم کو بونس کے طور پر 1000 روپے فی کنٹل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دھان خریدی مرکز کے عہدیداروں سے کسانوں سے دھان کی خریداری میں تاخیر کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

 کسانوں نے کشن ریڈی سے شکایت کی کہ دھان کی خریداری میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ مودی حکومت تلنگانہ کے کسانوں سے دھان کی خریداری کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کیا  تھا،جس کو آج تک پورا نہیں کیا گیا ریاستی حکومت کسانوں کو دھان کو کاشت پر بونس دینے سے کترا  رہی ہے۔

 انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس حکومت پر کسانوں سے دھان کی خریداری میں  ناکام ہو جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت کو وحشیانہ انتظامیہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قائدین پیسوں سے بھرے سوٹ کیس دہلی بھیج رہے ہیں، لیکن عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے خواہش نہیں رکھتے ہیں۔