شمال مشرق

دہشت گردانہ حملہ میں اتراکھنڈ کے 5 فوجی ہلاک

دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی شہید جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ ہائی الرٹ اور حملے کے ان پٹ کے درمیان جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں یہ سب سے بڑا دہشت گرد حملہ کیا گیا۔

دہرادون: جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں پیر کی سہ پہر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے پانچوں فوجیوں کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی پوری ریاست میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ایشور سے پرارتھنا کی ہے کہ وہ شہداء کی مقدس روحوں کو اپنے چرنوں میں جگہ دے۔

متعلقہ خبریں
پہلگام حملے کی مذمت پر اسد الدین اویسی کو خراجِ تحسین، مدینہ سرکل پر پورٹریٹ کو دودھ سے نہلایا گیا
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی

دہشت گردانہ حملے میں کیرتی نگر بلاک کے تھاٹی ڈگر کے رائفل مین آدرش نیگی، رودرپریاگ کے نائب صوبیدار آنند سنگھ، لانس ڈون حولدار کمل سنگھ، ٹہری گڑھوال کے نائیک ونود سنگھ، رائفل مین انوج نیگی نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی گھر والوں کا رو رو کر برا حال ہے اور گاؤں میں لوگ صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بلور ضلع میں بدنوٹا کے برنود علاقے میں جینڈا نالے کے قریب فوج کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں 5 فوجی شہید جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔ ہائی الرٹ اور حملے کے ان پٹ کے درمیان جموں و کشمیر میں ایک ماہ میں یہ سب سے بڑا دہشت گرد حملہ کیا گیا۔