تعلیم و روزگار
امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جمعرات اور جمعہ (20 اور21جولائی) کو منعقد شدنی تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے آج تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں جمعرات اور جمعہ (20 اور21جولائی) کو منعقد شدنی تمام امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ریاست میں مسلسل بارش اور حکومت تلنگانہ کی ہدایت پر اوپن یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی نے کہا کہ ملتویہ امتحانات کا نیا شیڈول بہت جلد جاری کیا جائے گا۔