حیدرآباد

پالمورورنگاریڈی پراجکٹ پر بی جے پی حکومت کی بے حسی:کے ٹی آر

کے ٹی آر نے پوچھا کہ اس پراجکٹ کے سلسلہ میں گذشتہ 10برسوں کے دوران کس طرح کی امداد دی گئی ہے؟بڑاصفر۔ان کا یہ پوسٹ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مودی محبوب نگر ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیربلدی نظم ونسق تارک راما راو نے پالمورورنگاریڈی پراجکٹ پر مرکز کی بی جے پی حکومت کی سردمہری پر سوال اٹھایا۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک رام اراو نے اس سلسلہ میں وزیراعظم مودی کے ویڈیو کو پوسٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

اس ویڈیو میں مودی، پالمورورنگاریڈی پراجکٹ پر اُس وقت کی یوپی اے حکومت کے رویہ پر سوال کرتے ہوئے یہ پوچھ رہے ہیں کہ آیا حکومت اس پراجکٹ کے سلسلہ میں دس سال سے سورہی ہے۔تارک راما راو نے کہاکہ دس سال تک مرکز کی بی جے پی حکومت کی محبوب نگر سے بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

وہ ان (مودی)کو آئینہ دکھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ اس پراجکٹ کے سلسلہ میں گذشتہ 10برسوں کے دوران کس طرح کی امداد دی گئی ہے؟بڑاصفر۔ان کا یہ پوسٹ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم مودی محبوب نگر ضلع کا دورہ کررہے ہیں۔