تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جگتیال ضلع کے ملا پور میں سب سے زیادہ 124.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ جگتیال ضلع کے ملا پور میں سب سے زیادہ 124.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مٹ پلی میں 109.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔کورٹلہ میں 108.5،رائیکل میں 98.8، بھیمارام منڈل میں 81.3، ملا پور منڈل کے راگھاپیٹ میں 78.3ملی میٹر بارش ہوئی۔
راجنا سرسلہ ضلع کے منالا، رودرنگی منڈل میں 84.5 ملی میٹر بارش ہوئی، کریم نگر کے بورنا پلی، حضور آباد منڈل میں 66.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔