ایشیاء

اٹاری۔واگھا بارڈر پر پاکستان واپس جانے والوں کی بھیڑ

پہلگام حملہ کے بعد حکومت ہند کی طرف سے اٹاری۔واگھا سرحدی چوکی بندکردئیے جانے کے بعد جمعہ کے دن پاکستانی سیاحوں کی بھیڑدیکھی گئی جو اپنے ملک واپس جارہی تھی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) پہلگام حملہ کے بعد حکومت ہند کی طرف سے اٹاری۔واگھا سرحدی چوکی بندکردئیے جانے کے بعد جمعہ کے دن پاکستانی سیاحوں کی بھیڑدیکھی گئی جو اپنے ملک واپس جارہی تھی۔

مشترکہ چوکی پر بی ایس ایف کے جوان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹس کی سختی سے جانچ کررہے تھے جو گاڑیوں سے اپنے ملک واپس جارہے تھے۔

اچھی طرح جانچ کے بعد گاڑیوں کو سیکوریٹی رکاوٹوں سے آگے جانے دیاگیا۔