تلنگانہ

تلنگانہ:میڈیکل کالجس پر ای ڈی کے دوسرے دن بھی چھاپے

تلنگانہ میں مختلف میڈیکل کالجس میں ای ڈی کے چھاپے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں مختلف میڈیکل کالجس میں ای ڈی کے چھاپے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
میڈیکل کالجوں میں تلنگانہ طلبہ کے صدفیصد داخلوں کو یقینی بنایا جائے: ہریش راؤ
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

پی جی میڈیکل نشستوں کو بلیک کرنے مینجمنٹ کوٹہ کی نشستوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کے الزامات پر یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول کریم نگر، محبوب نگر، سنگاریڈی، میڑچل ملکاجگری اضلاع میں کئی کالجس پرچھاپے مارنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری ہے۔

حکمران جماعت بی آرایس کے عوامی نمائندوں کے کالجس ان میں زیادہ ہے۔

ای ڈی کے عہدیداروں کی ٹیموں نے ایک ساتھ ان چھاپوں کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رکھا۔