تلنگانہ

تلنگانہ: بھاری رقم کی منتقلی کی پولیس کو اطلاع دینے والے نوجوان نے خودکشی کرلی

انتخابات کے موقع پر بھاری رقم کی منتقلی کی پولیس کو اطلاع دینے والے نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے یاداداری بھونگیر ضلع کے مرپیڈاگاوں میں پیش آیا۔

حیدرآباد: انتخابات کے موقع پر بھاری رقم کی منتقلی کی پولیس کو اطلاع دینے والے نوجوان نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے یاداداری بھونگیر ضلع کے مرپیڈاگاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
حیدرآباد: نوجوان نسل ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
اردو جرنلسٹس فیڈریشن کا ایوارڈ فنکشن، علیم الدین کو فوٹو گرافی میں نمایاں خدمات پر اعزاز
حضرت بندہ نوازؒ علم و روحانیت کے درخشاں مینار تھے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری

تفصیلات کے مطابق کیسرا پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹیبل سریکانت یادو،اے آرہیڈکانسٹیبل کرشنا نے اس ماہ کی 11تاریخ کو بائیک پر جانے والے دو نوجوانوں سائی کمار اور کارتک کے پاس سے 25لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

اس رقم میں سے 6لاکھ 50ہزار روپئے کی رقم انہوں نے خود رکھ لی اور بقیہ رقم 18لاکھ 50ہزارروپئے سرکل انسپکٹر کے حوالے کردیئے۔

ملزمین سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا کہ ان کے بیگ میں 25لاکھ روپئے کی رقم تھی تاہم 6لاکھ 50ہزارروپئے کی رقم دونوں کانسٹیبلس نے حاصل کرلی جس پر اعلی عہدیداروں نے کانسٹیبلس سریکانت، کرشنا کو معطل کردیا۔

اعلی حکام نے پتہ چلایا کہ ان کانسٹیبلس کو رقم سے متعلق اطلاع کس نے دی۔جانچ میں پتہ چلا کہ رنجیت نامی نوجوان نے ان کانسٹیبلس کو اس رقم کی اطلاع دی۔

اس بات کی اطلاع پر پکڑے گئے نوجوانوں نے رنجیت پر برہمی کااظہار کیا جس پر اس نے خودکشی کرلی تاہم رنجیت کی ماں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے نے ملازمت نہ ملنے پر خودکشی کی۔