تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کاآغاز

تلنگانہ بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کاآغازہوا۔ریاست میں لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے مقصد کے ساتھ اس یاترا کاآغازکیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کی وجئے سنکلپ یاترا کاآغازہوا۔ریاست میں لوک سبھا کی زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی کے مقصد کے ساتھ اس یاترا کاآغازکیاگیا۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
کویت میں قرآن قرأت مقابلہ، حیدرآباد سرکل کے زیر اہتمام روح پرور محفل کا انعقاد
اقلیتی طلبہ کے لیے UPSC امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستوں کا آغاز

نارائن پیٹ ضلع میں بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے سربراہ و مرکزی وزیر سیاحت کشن ریڈی نے اس یاترا کاآغاز کیا۔یاترا کے لئے پارٹی نے ریاست کو پانچ کلسٹرس میں تقسیم کیا ہے۔

17پارلیمانی حلقوں، 114اسمبلی حلقوں کے 5500کلومیٹر کا یہ یاترا احاطہ کرے گی۔یاترا کے دوران 106جلسے، 102روڈ شوز اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

2مارچ کو اس یاترا کااختتام عمل میں آئے گا۔مرکزمیں مودی حکومت کو تیسری معیاد کے لئے منتخب کرنے کیلئے یہ یاترانکالی جارہی ہے۔

دس روزہ یاترا کے دوران پارٹی کے سینئر قومی لیڈران،مرکزی وزراء اور این ڈی اے کی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سرگرمی سے حصہ لیں گے۔

یاترا کے دوران، پارٹی کے رہنما اور کارکنان عوام سے ملاقات کریں گے تاکہ ہندوستان کو حقیقی معنوں میں خود مکتفی بنانے اور وشو گرو کے طور پر اس کی قدیم شان کو بحال کرنے میں نریندر مودی کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔