یوروپ

روسی صدر پوٹین سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

مودی نے کازان میں پوٹین سے باہمی ملاقات میں کہا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکا ہوں۔ مودی‘ روسی صدر کی دعوت پر 16 ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے روسی شہر آئے ہوئے ہیں۔

کازان: وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے دن روسی صدر پوٹین سے پھر کہا کہ ہندوستان‘ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کا مسئلہ حل کرنے مستقبل میں کوئی بھی ممکنہ مدد دینے کے لئے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ہندوستان قیام امن کیلئے اپنا رول ادا کرنے تیار: نریندر مودی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب
وزیر اعظم کی تقریر پر سیتا اکا کا شدید ردعمل

انہوں نے کازان میں پوٹین سے باہمی ملاقات میں کہا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکا ہوں۔ مودی‘ روسی صدر کی دعوت پر 16 ویں برکس چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے روسی شہر آئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کازان میں ہندوستانی قونصل خانہ کھولنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں میرا یہ دوسرا دورہ ئ روس ہے۔