تلنگانہ
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی جنوبی کوریا کی کمپنی ینگ ون کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اس ماہ کی 17 تاریخ کو ورنگل ضلع کا دورہ کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو اس ماہ کی 17 تاریخ کو ورنگل ضلع کا دورہ کریں گے۔
وزیر موصوف مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے سمیت کئی کاموں کا افتتاح کریں گے جو 416 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے جائیں گے۔
تارک راما راو کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک میں 800 کروڑ کی سرمایہ کاری سے قائم ہونے والی ینگ ون کمپنی کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے ورنگل میں عہدیداروں کے ساتھ کے تارک راما راوکے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامات میں کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہونے پائیں۔