جرائم و حادثات

چھتیس گڑھ: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

خاندان کے دیگر تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کونڈاگاؤں: چھتیس گڑھ کے کونڈاگاؤں ضلع کے فراسگاؤں تھانہ علاقے کے تحت قومی شاہراہ 30 پر بھیرو مندر کے قریب ہفتہ کو بنگلور سے پریاگ راج جانے والے عقیدت مندوں کی کار کے پلیا سے ٹکرا جانے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

یہ واقعہ آج صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

خاندان کے دیگر تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ گاڑی میں چھ افراد سوار تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو 108 کی مدد سے فراسگاؤں اسپتال لایا گیا۔