حیدرآباد

دارالسلام میں وقف بچاؤ،دستوربچاؤ اجلاسِ عام،مسلم پرسنل لا پورڈکی جانب سے شرکت کی اپیل

ہندوستان میں سینکڑوں سالوں سے اوقاف کی جائیدادیں موجود ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت وقف قانون ۲۰۲۵ ء کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے اور ساتھ ہی  دستور میں دیئے گئے حقوق بھی چھینے کی کوشش کر رہی ہے۔

نئی دہلی: وقف کی حیثیت اسلام میں عبادت کی ہے، یہ صدقہ جاریہ کی بہترین صورت ہے ، رسول اللہ ﷺ  کے دور سے مسلمانوں میں اس کا رواج رہا ہے، وقف میں ایک جانب خدا کی بندگی کا تصور ہے اور دوسری جانب بندگان خدا کی خدمت کا عنصر شامل ہے، یہی وجہ ہے کہ اوقاف کے ذریعہ مساجد، مدرسے، قبرستان، عید گاہ درسگاہ، آستانے اور امام باڑے بھی قائم کئے گئےہیں، اور دوسری جانب ہسپتال، یتیم خانے ، سرائے اور دیگر انسانی خدمت کے ادارے بھی فروغ دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
فاروق ارگلی اردو کا قطب مینار: میڈیا پلس آڈیٹوریم میں "ایک شام فاروق ارگلی کے نام” کا شاندار انعقاد
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
تلنگانہ کے عازمینِ حج کے اعزاز میں جامعۃ المؤمنات میں روح پرور تقریب
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

 ان اداروں سے لاکھوں ضرورت مندوں لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ہندوستان میں سینکڑوں سالوں سے اوقاف کی جائیدادیں موجود ہیں۔مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت وقف قانون ۲۰۲۵ ء کے ذریعہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کررہی ہے اور ساتھ ہی  دستور میں دیئے گئے حقوق بھی چھینے کی کوشش کر رہی ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس قانون کے خلاف ایک منظم تحریک چلا رہا ہے ، بورڈ کی کوششوں سےتین کروڑ سے زائددستخط اور ای میل حکومت کے حوالے کئے گئے ، عوامی رائے عام اس کے خلاف بنائی گئی۔اسی مناسبت سے ۱۹ ؍اپریل ۲۰۲۵ و بروزہفتہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اجلاس عام منعقد کیا جا رہا ہے، اس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب(صدر آل انڈر یا سلم پرسنل لا پورڈ) کریں گے۔

 واضح رہے کہ یہ اجلاس عام دار السلام ، آغا پوره حیدر آباد میں بعد نماز مغرب منعقد ہو گا ، اس موقع سے تلنگانہ کے تمام اراکین بورڈ شرکت کریں گے، جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب، جناب اکبر الدین اویسی صاحب ہے ، جناب محمد فہیم قریشی صاحب ، جناب محمد عبد اللہ صاحب (رکن پارلمنٹ ، تملناڈو) اور جناب وی میدن ریڈی (رکن پارلیمنٹ آندھرا ، YSRCP) بھی اجلاس کو مخاطب کریں گے۔ اس اجلاس میں شہر کے ممتازمشا ئخین، علماء اور تنظیموں کے ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔

 جن کے نام اس طرح ہیں حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب( امیر جامعہ نظامیہ و رکن آل انڈیا مسلم لابورڈ) حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی صاحب ( امیرشریعت، تلنگانہ وآندھرا)جناب حافظ پیر شبیر صاحب(صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشا صاحب (امیر ملت اسلامیہ، تلنگانہ ) جناب جسٹس شاہ محمد قادری صاحب( سابق جج سپریم کورٹ ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)مولانا سید تقی رضا عابدی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)ڈاکٹر محمد مشتاق علی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)

حضرت مولانا سید احمدعلی حسینی سعید قادری صاحب ،حضرت مولانامفتی غیاث الدین رحمانی صاحب (صدر جمعیۃ علماء، تلنگانہ وآندھرا)جناب ڈاکٹر خالد مبشرالظفرصاحب( امیر حلقہ جماعت اسلامی ،تلنگانہ) حضرت مولانا سیدشاہ ظہیر الدین علی صوفی صاحب، جناب ڈاکٹر بدر الزماں( ذمہ دار تبلیغی جماعت)حضرت مولانامفتی صادق محی الدین صاحب ،

حضرت مولانا سیدابراہیم زرین کلاہ ،حضرت مولاناڈاکٹرسیدا حسن الحمومی صاحب (امام شاہی مسجد باغِ عام)حضرت مولاناسید قطب الدین حسینی زیدصاحب ،حضرت مولاناغلام غوث کامل شطاری صاحب ،حضرت مولاناآلِ مصطفیٰ علی موسوی قادری صاحب، جناب فاروق پاشا صاحب ،حضرت مولانا سید اکبر نظام الدین صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) جناب ضیاء الدین نیر صاحب( صدر کل ہندمجلس تعمیر ملت )جناب ڈاکٹرمحمد متین الدین قادری صاحب (رکن آل انڈیا مسلم لا بورڈ)

جناب سید مسعود حسین مجتہدی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)حضرت مولاناشیخ اسحاق علی صاحب کڑپہ (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ )محترمہ ایڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ یسین صاحبہ (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)محترمہ حفصہ اختر صاحبہ (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)حضرت مولانا شفیق عالم جامعی صاب (نمائندہ جمعیت اہل حدیث، تلنگانہ) حضرت مولانا سیدابراہیم سجاد پاشا صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ)حضرت مولانامفتی ضیاء الدین نقشبندی صاحب ( شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ)

حضرت مولانا میر فراست علی شطا ری صاحب مولانا سیدمحمودپاشا قادری زرین کلاہ ،حضرت مولانا عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب(ناظم مدرسہ امدادالعلوم حیدرآباد)حضرت مولانا سید وسیع اللہ قادری نظام پاشا صاحب،حضرت مولانا سید غلام صمدانی علی قادری صاحب،حضرت مولانا ذاکر احمدرشادی صاحب (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ) ڈاکٹر محمد نظام الدین صاحب(صدر آل انڈیاملی کونسل، تلنگانہ )حضرت مولانا محمد عبد الرحیم بانعیم صاحب (نائب ناظم مجلس علمیہ، تلنگانہ وآندھرا )۔