
حیدرآباد: بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے خودسوزی کرلی۔یہ واقعہ اتوار کی شب سکندرآبادمیں پیش آیا۔
اس شخص کی شناخت شراون کے طورپر کی گئی ہے جوپیٹنی علاقہ میں ساڑیوں کی ایک دکان پہنچا۔
اس دکان میں اس کی بیوی کام کرتی ہے۔اس نے بیوی سے بحث وتکرارکی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگیا۔
اس نے وہیں پر اپنے جیب سے پٹرول کی بوتل نکالی اوراپنے جسم پر ڈال کرآگ لگالی۔
دکان کے سیکوریٹی عملہ نے مداخلت کرتے ہوئے آگ کو بجھانے کا کام کیا اوراس کو علاج کیلئے گاندھی اسپتال منتقل کیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔