تلنگانہ

حلقہ چیوڑلہ، امیر ترین امیدواروں میں دلچسپ مقابلہ

حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ میں تین اہم سیاسی جماعتوں کے امیرترین امیدواروں میں دلچسپ مقابلہ ہے۔4,568 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ بی جے پی امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی، ریاست کے تمام17لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں میں سب سے امیرترین امیدوار ہیں۔

حیدرآباد: حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ میں تین اہم سیاسی جماعتوں کے امیرترین امیدواروں میں دلچسپ مقابلہ ہے۔4,568 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ بی جے پی امیدوار کونڈا وشویشور ریڈی، ریاست کے تمام17لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں میں سب سے امیرترین امیدوار ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
حلقہ وہی، امیدوار بھی وہی مگر جماعتیں تبدیل

دوسرے امیر امیدوار نجیت ریڈی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت435.49 کروڑ روپے ہے۔ وہ، کانگریس ٹکٹ پر حلقہ چیوڑلہ سے دوبارہ قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ کونڈا وشویشور ریڈی کے اثاثوں میں جنہوں نے 2019 الیکشن میں کانگریس ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھااور ہار گئے تھے، پانچ برسوں کے دوران410 فیصد کا اضافہ ہوا ہے،2019 کے الیکشن میں ریڈی نے حلف نامہ میں 895 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔

وہ،2014 میں، بی آر یس ٹکٹ پر چیوڑلہ سے منتخب ہوئے تھے۔2019 کے الیکشن میں بی آر ایس ٹکٹ سے چیوڑلہ کے منتخب رنجیت ریڈی اب کانگریس امیدوار کے طور پر الیکشن لڑرہے ہیں۔ انہوں نے پانچ سال قبل163.50 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تیسرے امیر ترین امیدوار کا سانی گیانیشور بی آر ایس ٹکٹ پر حلقہ چیوڑلہ سے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

کاسانی کے خاندان کے اثاثہ جات 228.47 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں۔ ریاست میں 8امیدواروں کے اثاثہ جات ایک سو کروڑ روپے سے زائد بتائے گئے ہیں ان میں 4بی جے پی اور تین امیدوار کا تعلق بی آر ایس سے بتایا گیا ہے۔ جی رنجیت ریڈی کا نگریس کے واحد امیدوار ہیں جن کے اثاثہ 100کروڑ روپے سے زائد ہیں۔

حلقہ حیدرآباد سے مقابلہ کرنے والی بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا چوتھے امیر ترین امیدوار ہیں۔ ان کے کل اثاثہ جات 221.40 کروڑ روپے ہیں۔ حلقہ کھمم سے بی آر ایس ٹکٹ پر دوبارہ مقابلہ کرنے والے ناماناگیشور راؤ،155.90کروڑکے اثاثہ جات رکھتے ہیں۔ +

حلقہ لوک سبھا ظہیر آباد کے بی جے پی امیدوار بی بی پاٹل جنہوں نے بی آر ایس سے اس حلقہ سے 2019 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب بھگواجماعت میں شامل ہوئے ہیں، نے 151.69 کروڑ روپے کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔2019 کے الیکشن میں پاٹل کے کل اثاثہ جات 128.78 کروڑ روپے کے تھے۔

تین بڑی سیا سی جماعتوں کے تقریباًتمام امیدوار کروڑ پتی ہیں۔ ریاست میں تقریباً 35 امیدواروں کے اثاثہ جات 10 کروڑ سے زائد ہیں، ان میں بی جے پی امیدواروں کی تعداد 13، کانگریس کے 12، اور بی آر ایس کے 10 امیدوار شامل ہیں۔ حلقہ لوک سبھا ناگر کرنول کے بی جے پی امیدوار بھارت پرساد صرف 33.85لاکھ اثاثوں کے مالک ہیں۔