حیدرآباد

حضرت حیدر پاشاہ صاحب قبلہ کے وصال پر مفتی ڈاکٹر محمد صابر پاشاہ قادری کا تعزیتی بیان

عروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا نور علی شاہ قادری المعروف حضرت حیدر پاشاہ صاحب قبلہ کے انتقال پر خطیب و امام مسجد، تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

حیدرآباد: معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا نور علی شاہ قادری المعروف حضرت حیدر پاشاہ صاحب قبلہ کے انتقال پر خطیب و امام مسجد، تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
اللّٰہ عازمین حج کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری

اپنے تعزیتی بیان میں مولانا صابر پاشاہ نے کہا کہ حضرت حیدر پاشاہ صاحب قبلہ کی رحلت نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ تمام مریدین، متوسلین، مستفیدین، اور روحانی وابستگان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ:

“اللہ رب العزت حضرت حیدر پاشاہ صاحب قبلہ کی دینی خدمات کو ان کے لیے توشۂ آخرت بنائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے اور حضور نبی اکرم ﷺ کے صدقے ان کی مغفرت فرما کر اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین”

مولانا صابر پاشاہ نے مزید کہا کہ مرحوم کے چھوٹے بھائی حضرت سید شوکت علی شاہ قادری المعروف حضرت خواجہ پاشاہ صاحب بھی ان کے نہایت عزیز اور مہربان دوست تھے۔ ان کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے بلندیِ درجات کی دعا کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی عالمِ باعمل یا روحانی بزرگ کے وصال کی خبر آتی ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک سایہ دار شجر ہم سے جدا ہو گیا ہو۔ زمین قدموں کے نیچے سے سرک جاتی ہے اور دل میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اب روحانی طاقت کہاں سے حاصل کی جائے گی۔

مولانا صابر پاشاہ نے نبی کریم ﷺ کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

"اللہ تعالیٰ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ وہ بندوں کے سینوں سے نکال لے، بلکہ علماء کی وفات کے ذریعے علم کو اٹھا لے گا۔ حتیٰ کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا، تو لوگ جاہلوں کو رہنما بنائیں گے جو خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔” (بخاری شریف)

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسے علماء اور اولیائے کرام کی وفات کے بعد ان کے ہم عصروں، شاگردوں، اور عقیدت مندوں کی جانب سے جو دعائیں اور کلماتِ عقیدت سننے کو ملتے ہیں، وہ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کامیاب اور بامقصد زندگی انہی کی ہوتی ہے جنہوں نے مرتے دم تک رب کا پیغام اور نبی کریم ﷺ کا فرمان پہنچایا اور دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں۔