تلنگانہ

تلنگانہ میں بس یاترا،راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی کونڈاگٹومندر میں درشن کریں گے

تلنگانہ کانگریس کے ایم ایل سی جیون ریڈی نے کہا ہے کہ اے آئی سی سی کے سابق صدور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اس ماہ کی 18 تاریخ کو جگتیال ضلع میں کونڈا گٹو مندر میں درشن کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ایم ایل سی جیون ریڈی نے کہا ہے کہ اے آئی سی سی کے سابق صدور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی اس ماہ کی 18 تاریخ کو جگتیال ضلع میں کونڈا گٹو مندر میں درشن کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

18اکتوبر کو جگتیال ضلع سے شروع ہونے والی بس یاترا پروگرام کے انچارج اے آئی سی سی سکریٹری سوشانت مشرا نے کل شام جگتیال کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق راہل گاندھی18اکتوبر کی دوپہر اور پرینکاگاندھی شام میں مندر میں درشن کریں گے۔

جیون ریڈی نے کہا کہ راہل گاندھی کے ساتھ ایم ایل سی جیون ریڈی اور جگتال ضلع کانگریس لیڈران نیو بس اسٹینڈ جنکشن پرروڈ شو اور میٹنگ کا اہتمام کریں گے۔