جموں و کشمیر

یوم آزادی: ہند۔ پاک افواج کے درمیان مٹھائیاں تقسیم

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

جموں: یوم آزادی کے موقع پر جموں میں ہندوپاک بین الاقوامی سرحد پر بھی جشن منایا گیا جس دوران بی ایس ایف جوانوں اور پاک رینجرس نے آپس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ خبریں
حضرت سید محمد عبدالقادر بابا مجذوبؒ کے86 ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجرائی
حور فاؤنڈیشن انڈیا شاھین نگر میں اردو دانی امتحان کے کامیاب طلباء میں اسنادات کی تقسیم
آزادی، وطن کے متوالوں کے لئے ایک عظیم کارنامہ، مانو میں یومِ آزادی تقریب، پروفیسر عین الحسن کا خطاب
بنگلہ دیشی شہری جموں میں ایل اوسی کے قریب گرفتار
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری

تفصیلات کے مطابق پاکستانی رینجرس نے منگل کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔ دونوں افواج نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔بی ایس ایف ارکان نے آج صبح سرحد پر ترنگا لہرایا۔

بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے فوجیوں نے مٹھائیاں تقسیم کی اور جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے 77 ویں یوم ِ آزادی پر ہند۔ پاک کی مختلف سرحدوں پر ترنگا لہرایا گیا اور قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد شہیدوں کو سلامی دی گئی۔

واضح رہے کہ یوم ِ آزادی اور یوم جمہوریہ کے علاوہ عید‘ ہولی اور دیوالی کے موقع پر بھی سرحدوں پر مٹھائیوں کے تبادلہ کی روایت ہے۔