جرائم و حادثات
تلنگانہ کے راماگنڈم میڈکل کالج میں ایم بی بی ایس کے طالب علم کی ریاگنگ
تلنگانہ کے راماگنڈم میڈکل کالج میں سینئرس کی جانب سے ایک ایم بی بی ایس کے طالب علم کی مبینہ طورپر ریاگنگ کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راماگنڈم میڈکل کالج میں سینئرس کی جانب سے ایک ایم بی بی ایس کے طالب علم کی مبینہ طورپر ریاگنگ کی گئی۔
اس طالب علم کے سینئرس نے اس کے سرکے بال اوراس کی مونچھ، منگل کی شب بوائز ہاسٹل میں ٹریمر سے کاٹ دی۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے جانچ شروع کردی۔
سمجھاجاتا ہے کہ کالج کی کمیٹی نے طلبا کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اسی دوران بی آرایس کی رکن کونسل کویتا نے ریاستی قانون ساز کونسل میں اس معاملہ کو اٹھاتے ہوئے اس کا نوٹ لینے اور مناسب اقدامات کرنے کی خواہش کی۔