کھیل

کیا واقعی ویبھو سوریا ونشی 14 سال کے ہی ہیں یا عمر چھپائی گئی؟ باکسر وجیندر کے ٹویٹ نے تنازعہ کھڑا کردیا

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وجیندر نے جان بوجھ کر اُس وقت یہ ٹویٹ کیا جب ویبھوکی سنچری کی خبریں میڈیا میں چھائی ہوئی تھیں، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ اُن کا اشارہ کس کی طرف تھا۔

نئی دہلی: کرکٹ میں کھلاڑیوں کی اصل عمر چھپا کر کم عمر ظاہر کرنے کا معاملہ ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار یہ تنازعہ اُس وقت کھڑا ہوا جب اولمپکس کانسی میڈلسٹ اور سابق باکسر وجیندر سنگھ نے ایک مبہم مگر تنقیدی ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا کہ "اب کرکٹ میں بھی عمر چھپا کر نوجوان بننے والے آ گئے ہیں۔”

متعلقہ خبریں
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان
کانپور ٹسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل، بنگلہ دیش 233 پر آؤٹ
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کیا نیا ہوگا؟
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین

اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ یہ اشارہ آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلنے والے 14 سالہ ویبھو سوریا ونشی کی طرف ہے، جس نے حال ہی میں 35 گیندوں پر سنچری بنا کر تاریخ رقم کی ہے۔

بہار سے تعلق رکھنے والا ویبھو جسے آئی پی ایل کا سب سے کم عمر سنچری بنانے والا کھلاڑی قرار دیا جا رہا ہے، اُس کی عمر پر اب سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ وجیندر سنگھ کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر پرانے ویڈیوز گردش کرنے لگے ہیں، جن میں ویبھو سوریا ونشی کی عمر اس سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وجیندر نے جان بوجھ کر اُس وقت یہ ٹویٹ کیا جب ویبھوکی سنچری کی خبریں میڈیا میں چھائی ہوئی تھیں، جس سے شبہ ہوتا ہے کہ اُن کا اشارہ کس کی طرف تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹ میں عمر چھپانے کا مسئلہ اٹھایا گیا ہو۔ لیکن اس بار ایک معروف سابق کھلاڑی کے تبصرے نے معاملے کو خاصا حساس بنا دیا ہے۔