کھیل

پاکستانی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے استعفیٰ دے دیا

کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے سات جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔

لاہور: پاکستان کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے پاکستان مینز ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔  پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر نے رواں سال جون میں چھ ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

مورنے مورکل کی پہلی اسائنمنٹ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ تھا۔ کرکٹ بورڈ کےمطابق جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان مینز ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر 2023 سے سات جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں کھیلی جائے گی۔