آندھراپردیش

آندھراپردیش اسمبلی انتخابات، تلگودیشم کی دوسری فہرست جاری

تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی، جناسینا کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔نشستوں کی تقسیم کے معاہدہ کے مطابق تلگودیشم پارٹی لوک سبھا کے 17حلقوں اوراسمبلی کے 114حلقوں پر مقابلہ کرے گی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے 34امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری کردی ہے۔قبل ازیں پارٹی نے 94امیدواروں پر اپنی پہلی فہرست کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

تلگودیشم پارٹی نے بی جے پی، جناسینا کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔نشستوں کی تقسیم کے معاہدہ کے مطابق تلگودیشم پارٹی لوک سبھا کے 17حلقوں اوراسمبلی کے 114حلقوں پر مقابلہ کرے گی۔

 جبکہ بی جے پی 6لوک سبھا حلقوں و 10اسمبلی حلقوں پرمقابلہ کرے گی۔اس اتحاد کی ایک اور شریک پارٹی جناسینا بقیہ نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔