آندھراپردیش

آندھرا کے بیشتر مقامات پر درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس درج

ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے زیادہ درج کیاگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کئی مقامات پر شدید گرمی کی لہردیکھی جارہی ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے زیادہ درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

اعظم ترین درجہ حرارت45ڈگری سلسیس راجہ مہیندراورم منڈل کے مشرقی گوداوری رورل منڈل میں درج کیاگیا۔دوسرے منڈلوں جیسے ایلورو، سیتاراماراجو، پاروتی پورم منیم، مشرقی گوداوری،کاکناڈا اور وجیانگرم میں اعظم ترین درجہ حرارت45ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

بہ حیثیت مجموعی ریاست کے 41منڈلوں میں درجہ حرارت44ڈگری سلسیس درج کیاگیاتاہم ہفتہ کو کئی مقامات پر درجہ حرارت میں قدرے گراوٹ درج کی گئی۔انکاپلی، پاروتی پورم منیم، مغربی گوداوری، سریکاکلم اور باپٹلہ میں درجہ حرارت41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔