تلنگانہ

تلنگانہ: جائیداد کے تنازعہ پر ایک شخص کا رشتہ داروں نے قتل کردیا

جائیداد کے تنازعہ میں ایک شخص کا اس کے رشتہ داروں نے قتل کردیا۔

حیدرآباد: جائیداد کے تنازعہ میں ایک شخص کا اس کے رشتہ داروں نے قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
مرحومین کی طرف سے قربانی جائز، ثواب کا ذریعہ ہے: مفتی صابر پاشاہ قادری
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دلوں کو اطمنان ملتا ہے،مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علما تلنگانہ کا بیان
قرآن صرف الفاظ کا ورد نہیں، روح کی غذا اور دل کی روشنی ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری
اللّٰہ عازمین حج کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے، مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

یہ واردات کل شب پراناشہرحیدرآباد کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئی۔مقتول کی شناخت دھرمیش سنگھ کے طورپر کی گئی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ منگل ہاٹ میں مقیم تھا۔

دھرمیش کا موروثی جائیداد کے مسئلہ پراس کے رشتہ داروں بجرنگ، ستیہ نارائنا اورتلجارام سے جھگڑاتھا۔قبل ازیں دھرمیش کی اس مسئلہ پر پٹائی کردی گئی تھی۔

کل شب بجرنگ اور دیگر نے دھرمیش کو بات چیت کے بہانے بلاکراس پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔