جرائم و حادثات

تلنگانہ:ایک 19ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق ہوگئی

ایک 19ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق ہوگئی۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: ایک 19ماہ کی لڑکی تالاب میں غرق ہوگئی۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کے نارسنگی ٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اس لڑکی جس کی شناخت پوپل گوڑہ میں تعمیراتی مزدور اپنے والدین کے ساتھ رہنے والی موکشیتا کے طورپر کی گئی ہے،اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

اس کے ارکان خاندان نے اس کو کافی ڈھونڈا اور اس میں ناکامی کے بعد وہ پولیس سے رجوع ہوئے۔اس کو ڈھونڈنے کی کوششیں جاری تھیں کہ پولیس نے مکان کے قریب واقع تالاب میں اس کی لاش پائی۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کھیل کے دوران پیرپھسلنے کی وجہ سے تالاب میں گرکرغرق ہوگئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔