جرائم و حادثات

تلنگانہ:شدید بیماری پر 90سالہ ضعیف شخص نے باولی میں کود کرخودکشی کرلی

شدید بیماری پر ایک 90سالہ ضعیف شخص نے باولی میں کود کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: شدید بیماری پر ایک 90سالہ ضعیف شخص نے باولی میں کود کرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب
سکندرآباد میں سفر قافلہ عمرہ کمپنی کی نئی برانچ کا افتتاح
ہنمکنڈہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار کی مثال، ساتھی ہوم گارڈ کو مالی تعاون

پولیس کے مطابق ضلع کے چنجرلہ دیہات سے تعلق رکھنے والا 90سالہ نرسیا گذشتہ تین سال سے شدید بیمار تھا۔

دواوں کا اثر نہ ہونے اورشدیدبیماری کے جاری رہنے پر اس نے گذشتہ روززرعی باولی میں کودکرخودکشی کرلی۔

مقامی افرادنے اس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان اور پولیس وہاں پہنچی۔

پولیس نے لاش کو باولی سے نکالتے ہوئے اس کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔