تلنگانہ

تلنگانہ: خراٹوں سے چھٹکارا پانے کیلئے کروائی گئی سرجری کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک شخص کی موت

وہ سنگاریڈی کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے رجوع ہوا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد مکمل صحت یابی کا وعدہ کیا، بدھ کی رات اس کی سرجری کی گئی تاہم، وی سرینواس کی سرجری کے چند گھنٹوں بعد ہی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: خراٹوں سے چھٹکاراپانے کیلئے کروائی گئی سرجری کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
آکار آشاہا سپٹل کی جانب سے مفت سرجری کی سہولت
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری
جسپریت بمراہ کی سرجری کامیاب

تفصیلات کے مطابق ضلع کے گارکورتی گاوں سے تعلق رکھنے والا 45سالہ شخص وی سرینواس خراٹوں کی شدید بیماری میں مبتلا تھا، جس سے اس کے ساتھ رہنے والوں کو مشکل ہورہی تھی۔

وہ سنگاریڈی کے ایک پرائیویٹ اسپتال سے رجوع ہوا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد مکمل صحت یابی کا وعدہ کیا، بدھ کی رات اس کی سرجری کی گئی تاہم، وی سرینواس کی سرجری کے چند گھنٹوں بعد ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد سرینواس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیاجس کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔پولیس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کیا۔