تلنگانہ
تلنگانہ:بوائز انٹیگریٹیڈہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی
تلنگانہ کے ضلع میدک کے رامائم پیٹ میں واقع بوائز انٹی گریٹیڈہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک کے رامائم پیٹ میں واقع بوائز انٹی گریٹیڈہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی خوفزدہ طلبہ اپنی جان بچانے کیلئے دوڑپڑے۔اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔اس واقعہ میں کسی کی موت یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔