حیدرآباد

تلنگانہ:حالت نشہ میں ایک نوجوان بجلی کے ہائی ٹنشن پول پر چڑھ گیا

حالت نشہ میں ایک نوجوان بجلی کے ہائی ٹنشن پول پر چڑھ گیاجہاں وہ تقریبا دوگھنٹے تک ٹہرارہا تاہم پولیس کی کوششوں کے بعد یہ نوجوان نیچے اترگیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں ایک نوجوان بجلی کے ہائی ٹنشن پول پر چڑھ گیاجہاں وہ تقریبا دوگھنٹے تک ٹہرارہا تاہم پولیس کی کوششوں کے بعد یہ نوجوان نیچے اترگیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
اتحاد و تقویٰ امت مسلمہ کی نجات کا ضامن ہے: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب

تفصیلات کے مطابق کل شب میر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود کے بالاپور چوراہے کے قریب ایک نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوسکی، حالت نشہ میں اچانک سڑک کے کنارے واقع بجلی کے پول پر چڑھ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے یوسف گوڑہ سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نیچے اتارنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اس کو حراست میں لے لیا۔