تلنگانہ
تلنگانہ: محبت میں ناکامی۔بینک ملازمہ لڑکی کی خودکشی
تفصیلات کے مطابق ضلع کے تیلاپلی تانڈہ کی رہنے والی سکمابائی ایک نجی بینک میں ملازمت کیاکرتی تھی۔وہ ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی تاہم محبت میں ناکامی پراس نے تین دن پہلے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی تھی۔
حیدرآباد: محبت میں ناکامی پر بینک کی ملازمہ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے تیلاپلی تانڈہ کی رہنے والی سکمابائی ایک نجی بینک میں ملازمت کیاکرتی تھی۔وہ ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی تاہم محبت میں ناکامی پراس نے تین دن پہلے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی تھی۔
اس کو خرابی صحت پر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سنگاریڈی ضلع میں خدمات انجام دینے والے کانسٹیبل سدھو اوریہ لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم کسی بات پر سدھو نے ناراضگی کااظہار کیااوراس سے محبت سے انکارکردیاجس پراس نے کیڑے ماردواپی کرخودکشی کی کوشش کی۔
لڑکی کے ارکان خاندان کی شکایت پر سدھو کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔