حیدرآباد

سیول سرویسس کی ٹاپر ایشیتا کشور کا حیدرآبادسے تعلق

بہار کی رہنے والی اور فی الحال اتر پردیش کی مقیم ایشیتا نے کیڈر میں اپنی پہلی ترجیح کے طور پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویس (آئی اے ایس) کا انتخاب کیا ہے اور وہ ملک کی خدمت کے لیے تیار ہے۔

حیدرآباد: یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منگل کو اعلان کردہ سیول سرویس امتحان 2022 کے نتائج میں، ایشیتا کشور ٹاپر رہی ہے۔ ایشیتا کی پیدائش شہرحیدرآباد کے بیگم پیٹ میں ہوئی تھی۔ پرجوش اشیتا نے کہا، ”میرا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ درحقیقت میں بیگم پیٹ میں پیدا ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
بارش سے متاثرہ لوگوں کی مدد میں بی آر ایس حکومت یکسر ناکام: کانگریس
گروپI کے 2عہدیداروں کو آئی اے ایس موقف دیا گیا
بیگم پیٹ اسکول میں یوم اساتذہ تقریب، آدتیہ ریڈی کی شرکت اور خطاب
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

 بہار کی رہنے والی اور فی الحال اتر پردیش کی مقیم ایشیتا نے کیڈر میں اپنی پہلی ترجیح کے طور پر انڈین ایڈمنسٹریٹو سرویس (آئی اے ایس) کا انتخاب کیا ہے اور وہ ملک کی خدمت کے لیے تیار ہے۔

ایشتیانے کہا کہ میرے والدجو ایک ہندوستانی فضائیہ کے افسر اور والدہ جو ایک ریٹائرڈ ٹیچرہے نے سماج کی خدمت کے جذبے سے متاثر ہوکر مجھے سول سرویس میں جانے کے لیے ترغیب دی لیکن دو کوششوں میں ابتدائی امتحان پاس نہیں کر سکی۔ تاہم، وہ مضبوط واپس آئی اور اپنی تیسری کوشش میں پہلا مقام حاصل کیا۔