تلنگانہ

تلنگانہ: سردی کی لہر میں کمی، جنوبی اضلاع میں بارش کا الرٹ

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے ریاست کے لئے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ کا علاقہ برقرار ہے، جس کے آئندہ 48 گھنٹوں میں مضبوط ہو کر گہرے دباو میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے اور اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاہم، شمالی اضلاع میں درجہ حرارت اب بھی 10 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے، جہاں آج اعظم ترین درجہ حرارت کومرم بھیم ضلع کے لنگا پور میں 10.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے ریاست کے لئے بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خلیج بنگال میں ایک کم دباؤ کا علاقہ برقرار ہے، جس کے آئندہ 48 گھنٹوں میں مضبوط ہو کر گہرے دباو میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر، کل اور منگل کو جنوبی اضلاع میں ہلکی تااوسط بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق، آئندہ دو سے تین روز تک اقل ترین درجہ حرارت معمول کی سطح پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شمالی اضلاع میں سردی کم ہونے کے باوجود، کل سے ریاست بھر میں کہر کا امکان ہے۔

شہروں کے صنعتی علاقوں، سبزہ زاروں اور پانی کے ذخائر کے قریب کہر نظر آ سکتی ہے، تاہم سورج کی روشنی پڑنے کے بعد یہ ایک یا دو گھنٹے میں ختم ہو جائے گی۔

حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم ہے، جہاں ایچ سی یو کے قریب 16.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کی وجہ سے لوگ صبح 8 بجے کے بعد بھی گھروں سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں،

اور صبح و شام آگ جلا کر سردی سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گاڑی چلانے والے افراد صبح کے وقت ہیڈ لائٹس آن کر کے سفر کر رہے ہیں اور لوگ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپیاں استعمال کر رہے ہیں۔