تلنگانہ

تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے:ہریش راو

تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے ضلع میدک کے سداشیوا پیٹ میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے سوال کیا کہ وہ ان افرادکو ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کا پیٹ بھرا (کے چندرشیکھرراو) یا ان کو جو صرف جھوٹے وعدوں کا چونا لگا رہے ہیں (ریونت ریڈی)۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے ضلع میدک کے سداشیوا پیٹ میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے سوال کیا کہ وہ ان افرادکو ووٹ دیں گے جنہوں نے ان کا پیٹ بھرا (کے چندرشیکھرراو) یا ان کو جو صرف جھوٹے وعدوں کا چونا لگا رہے ہیں (ریونت ریڈی)۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
تمل ناڈو میں وزیر اعظم مودی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے:بی جے پی
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ


انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال کے دوران ریونت ریڈی حکومت نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے طنز کیا کہ بیوی کے لئے بس مفت کی لیکن شوہر کا ٹکٹ ڈبل کر دیا۔


انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے 4 ہزار روپے پنشن کا وعدہ پورا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہر ضعیف کا حکومت پر 52 ہزار روپے بقایا ہے۔ انہوں نے معمرافرادکو مشورہ دیا کہ وہ ووٹ مانگنے آنے والوں سے اپنے 52 ہزار روپے مانگیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی وعدے پورے نہیں کئے۔


انہوں نے یاد دلایا کہ سداشیوا پیٹ اور سنگاریڈی میں بہترین اسپتال بی آر ایس نے بنائے۔ کے سی آر کٹ کے تحت زچہ و بچہ کو 13 ہزار روپے اور مفت ایمبولینس فراہم کی جاتی تھی جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے کے چندرشیکھرراوکی تمام عوامی اسکیمیں جیسے کلیانا لکشمی،شادی مبارک، مچھلیوں کی افزائش کی اسکیم اور فیس ری ایمبرسمنٹ کو بند کر دیا ہے۔


ہریش راؤ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے استعمال زبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریونت ریڈی کے منہ سے صرف گالیاں اور دھمکیاں نکلتی ہیں جو ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتیں۔