تلنگانہ
تلنگانہ حکومت کا عید الفطر پر دو دن کی تعطیلات کا اعلان

حیدرآباد:ـ تلنگانہ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر دو دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے 31 مارچ کو عید الفطر کی مناسبت سے عام تعطیل مقرر کی ہے، جبکہ یکم اپریل کو بھی چھٹی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، 28 مارچ کو جمعۃ الوداع اور شب قدر کے موقع پر اقلیتی تعلیمی اداروں کے لیے اختیاری تعطیل رکھی گئی تھی، جبکہ دیگر اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
بی آر ایس حکومت کے دوران بونال تہوار، کرسمس اور عید الفطر کے دوسرے دن تعطیل دی جاتی تھی، جس روایت کو موجودہ حکومت نے بھی برقرار رکھا ہے۔ دوسری جانب، آندھرا پردیش حکومت نے عید الفطر کے لیے صرف 31 مارچ کو ایک دن کی تعطیل دی ہے۔