حکومت تلنگانہ نے اسکولوں اور کالجوں کیلئے دیوالی کی تعطیل کا اعلان کردیا
فی الحال تعمام تعلیمی اداروں میں سمسٹر اسسمنٹ۔1 کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں جوکہ 28 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ یہ تعطیل طلبا کو ان کے امتحانات کے بعد آرام فراہم کرے گی جس سے وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشیوں کا تہوار کا لطف اُٹھاسکیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے دیوالی کی خوشیوں کے موقع پر تمام اسکولوں اور کالجوں کیلئے ایک دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جو کہ جمعرات، 31 اکتوبر کو ہوگی۔ یہ تہواری تعطیل طلباء اور انتظامیہ کو دیوالی کی تقریبات میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے، جو کہ ریاست بھر میں بڑی جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا ایک اہم ثقافتی تہوار ہے۔
فی الحال تمام تعلیمی اداروں میں سمسٹر اسسمنٹ۔1 کے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں جوکہ 28 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ یہ تعطیل طلبا کو ان کے امتحانات کے بعد آرام فراہم کرے گی جس سے وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوشیوں کا تہوار کا لطف اُٹھاسکیں۔
واضح رہے کہ دیوالی جسے دیپاولی بھی کہاجاتا ہے ہندو مذہب میں روشنی کی تاریکی پر فتح اور بھلائی کی برائی پر فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس تہوار میں ہندو خاندان عموماً اپنے گھروں کو روشنیوں اور رنگولی سے سجاتے ہیں، ایک دوسرے میں میٹھائیاں اور تحائف کا تبادلہ کرتےہیں اور مختلف ثقافتی پروگرام میں حصہ لیتے ہیں۔
والدین اور طلباء سے درخواست ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسکولوں اور کالجوں سے تعطیل اور آنے والے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔