تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی نے کالیشورم پروجیکٹ پیکیج 27 کا افتتاح کیا

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع نرمل میں کالیشورم پروجیکٹ پیکیج نمبر-27 (سری لکشمی نرسمہاسوامی لفٹ اسکیم) کا افتتاح کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ضلع نرمل میں کالیشورم پروجیکٹ پیکیج نمبر-27 (سری لکشمی نرسمہاسوامی لفٹ اسکیم) کا افتتاح کیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کے ٹی آر کے خلاف کیس درج
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

وزیر موصوف نے مقامی وزیر اندراکرن ریڈی کے ساتھ مل کر نہروں میں پانی چھوڑا اور اسے کسانوں کے لیے وقف کیا۔

714 کروڑ روپے کی لاگت سے یہ لفٹ اسکیم بنائی گئی ہے جس کے ذریعہ نرمل حلقہ کے دلاور پور، نرسا پور، کنٹلا، سرنگا پور، نرمل، لکشمن چانڈا، ممڈا اور سون منڈلوں کے 99 دیہاتوں کے تالابوں کو سیراب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اب اس علاقہ میں سال میں تین فصلیں ہوسکیں گی کیونکہ تقریبا 20 سال تک یہاں کے کسانوں کو ایک فصل تک محدود رہنا پڑتا تھا۔

پراجکٹ کی تعمیر اور نرمل حلقہ کے کسانوں کو آبپاشی کا پانی فراہم کرنے پر کسانوں نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کا شکریہ ادا کیا ہے۔پیکیج 27 کے کاموں کو تین یونٹوں میں تقسیم کرکے کام مکمل کرلیا گیا۔