تلنگانہ

تلنگانہ میڈیکل ہب بن رہا ہے: وزیرافزائش مویشیاں تلنگانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ ایک طبی مرکز بن رہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ ایک طبی مرکز بن رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ

ورلڈ ایمرجنسی میڈیسن ڈے کے موقع پر انہوں نے سوسائٹی فار ایمرجنسی میڈیکل انڈیا کے زیراہتمام پی وی مارگ، حیدرآباد میں فائیو کے، ٹین کے،میراتھن اور سائیکلوتھون دوڑ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرینواس یادو نے کہا کہ ہر کوئی کورونا کے بعد صحت کے بارے میں زیادہ فکر مند ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت عوام کو ہر قسم کی طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے مساعی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد سرکاری اسپتالوں نے کافی ترقی کی ہے۔