جرائم و حادثات

تلنگانہ: ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں قتل کی واردات

پردیپ بائیک کی چابی لے کر مدد کے لیے چیختا ہوا کھیتوں میں گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جئے شنکربھوپال پلی میں چندروپلی گاوں میں قتل کی واردات پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد

کل شام نامعلوم افراد نے ایک 25 سالہ شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔مقتول کی شناخت کومیرا گاؤں کے ایم سریکانت کے طور پر کی گئی ہے۔

سری کانت گزشتہ تین دنوں سے چندروپلی گاؤں میں کرشنگ مشین چلا رہا تھا۔

وہ ڈرائیور پردیپ کے ساتھ کار میں آتا تھا اور شام تک کام کرنے کے بعد گاڑی میں واپس اپنے گاؤں چلا جاتا تھا۔

بدھ کی شام، اپنا کام ختم کرنے کے بعد، سری کانت اپنے گاؤں واپس جانے کے لیے گاڑی میں انتظار کر رہا تھا کہ دو افراد بائیک پر آئے اور کار کے آگے رک گئے۔

انہوں نے سری کانت کو باہر نکالا اور چاقو سے وار کرکے اس کو زخمی کردیا۔ پردیپ اسے بچانے کے لیے پہنچا تاہم اس کو ناکامی ہوئی۔

پردیپ بائیک کی چابی لے کر مدد کے لیے چیختا ہوا کھیتوں میں گیا۔

مقامی افرادکی آواز سن کر دونوں حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔مقامی افرادنے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔