تلنگانہ

تلنگانہ:بے قابو لاری،بجلی کے کھمبے اورگاڑیوں سے ٹکراگئی

تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں جمعرات کو لاری بے قابو ہوگئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ویمل واڑہ ا مند رٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں جمعرات کو لاری بے قابو ہوگئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ویمل واڑہ ا مند رٹاون میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

تپاپورجانے کے دوران لاری پہلے بائی پاس روڈ کی مہالکشمی گلی میں بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی اور اسے کچھ فاصلے تک گھسیٹ کرلے گئی۔ مولاواگوبریج پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد، یہ لاری قریب میں واقع دکان اوروہاں رکھی ہوئی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔

اس واقعہ میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔مقامی افردنے الزام لگایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے حالت نشہ میں گاڑی چلائی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی۔