تلنگانہ
تلنگانہ:ضعیف جوڑے کی خودکشی
تفصیلات کے مطابق، بھوکیا لچو اور اس کی بیوی ویرما کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ دونوں نے اپنے بچوں پر بوجھ نہ بننے کے خیال سے انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں ضعیف جوڑے نے خودکشی کرلی۔ضلع کے بوٹیا تانڈا میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق، بھوکیا لچو اور اس کی بیوی ویرما کافی عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ دونوں نے اپنے بچوں پر بوجھ نہ بننے کے خیال سے انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی۔
گھر میں آگ بھڑکنے پر مقامی افراد دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ویرما موقع پر ہی ہلاک ہوچکی تھی، جبکہ شدید طور پر جھلسے ہوئے لچو کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔
علاج کے دوران شام کو لچو کی موت ہوگئی۔
پولیس نے ان کے بیٹے موہن کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔