تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں تیندوے کی موجودگی سے خوف

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نواحی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کے سبب مقامی ا فراد میں خوف پایاجاتاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے نواحی علاقہ میں تیندوے کی موجودگی کے سبب مقامی ا فراد میں خوف پایاجاتاہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

ضلع کے کندی منڈل کے قریبی مواضعات میں اس جنگلی جانور کو و یکھ کر مقامی افرادمیں تشویش کی لہردوڑگئی۔

مقامی افرادنے اس تیندوے کو گھومتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ مقامی نوجوانوں نے تیندوے کی نقل و حرکت کو اپنے سل فون میں قید کرلیاجو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

اس واقعہ پر مقامی افراد نے فکرمندی کااظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے اس کوپکڑنے کی خواہش کی۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اطلاع پاکر وہاں پہنچ کرتفصیلات حاصل کیں۔