تلنگانہ ایس آئی آر: نوٹس جاری ہوئی یا نہیں؟ ووٹرس گھر بیٹھے کیسے معلوم کریں
ریاست تلنگانہ میں ایس آئی آر کے تحت نوٹسوں کی اجرائی کا عمل جاری ہے۔ ایسے حالات میں کیا کوئی نوٹس جاری کی گئی ہے یا نہیں کی گئی ہے۔ اس تعلق سے معلومات کس طرح حاصل کرنا چاہئے۔ ہم نے جو اینومریشن فارم داخل کیا تھا۔
سوال: ریاست تلنگانہ میں ایس آئی آر کے تحت نوٹسوں کی اجرائی کا عمل جاری ہے۔ ایسے حالات میں کیا کوئی نوٹس جاری کی گئی ہے یا نہیں کی گئی ہے۔ اس تعلق سے معلومات کس طرح حاصل کرنا چاہئے۔ ہم نے جو اینومریشن فارم داخل کیا تھا۔ وہ بالکل صحیح ہے۔ اس سلسلہ میں بھی جانکاری کے لئے کیا طریقہ کار ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات پیش کریں تو بڑی مہربانی ہوگی ۔
جواب : ریاست تلنگانہ میں ایس آئی آر کے کام کا 25 جون سے آغاز عمل میں آیا۔ بی ایل او یعنی بوتھ لیول آفیسرس نےگھر گھر پہنچکر ووٹرس میں اینومریشن فارمس کی تقسیم عمل میں لائی تھی۔ اینومریشن فارمس کو ووٹرس نے پر کیا اور پھر دوبارہ بی ایل اوز کے حوالے کیا تھا۔ اینومریشن فارمس کے ادخال کی تاریخ میں بھی وقتاً فوقتاً توسیع کی گئی تھی۔
آخر کار اینومریشن فارمس کے ادخال کی تاریخ ختم ہونے کے بعد 17 اگست کو ڈرافٹ ووٹرلسٹ کی اجرائی عمل میں آئی اور ایسے تمام ووٹرس جنہوں نے اینومریشن فارمس داخل کئے ہیں۔ ان کے نام کو ڈرافٹ ووٹرلسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
اینومریشن فارمس کے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔ اور ایسے ووٹرس جن کے پاس مکمل دستاویزات نہیں ہیں یا تفصیلات میں تضاد ہے اور ایسے ووٹرس جن کی 2002 کی فہرست رائے دہندگان سے کسی قسم کی کوئی میاپنگ یا لنک نہیں ہوسکا۔ ایسے افراد کی ایک فہرست تیار کی گئی۔ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سدرشن ریڈی کے مطابق ریاست بھر میں ایسےجملہ 92.87 لاکھ ووٹرس کو نوٹسیں جاری کی جا رہی ہیں۔ جن میں 60.50 لاکھ ووٹرس ایسے ہیں۔
جن کی تفصیلات میں اناملی پائی گئی ہے یا لاجیکل ڈسکرپینسیز یا تضاد پایا گیا ہے۔ ناموں میں غلطیاں ہیں۔ عمر میں فرق ہے۔ والدین اور بچوں کی عمر میں بہت زیادہ فرق ہے۔ دو بچوں کے درمیان نو ماہ سے کم کا وقفہ ہے۔ ایسی کئی متعدد وجوہات ہیں جن کی اساس پر نوٹسیں دی جا رہی ہیں جبکہ 32.36لاکھ ووٹرس ایسے ہیں جن کا 2002 کی ووٹرلسٹ سے کسی بھی قسم کا لنک یا میاپنگ نہیں ہو سکی ہے۔ اس طرح ان دونوں زمروں کے زائد از 92 لاکھ ووٹرس کو نوٹسوں کی اجرائی کا مرحلہ جاری ہے۔
اب ووٹرس کی جانب سے مسلسل اور متواتر یہ تقاضا کیا جا رہا ہے کہ انہیں نوٹس آئی ہے یا نہیں آئی ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات حاصل کرنے کا جو طریقہ کار ہے۔ اس کو سہل اور مزید شفاف بنایا جائے۔ اس کو ووٹر فرینڈلی بنایا جائے۔ اس مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ نے اس سلسلہ میں ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر مسودہ یا ڈرافٹ ووٹرلسٹ موجود ہے لیکن اب نوٹس آئی ہے یا نوٹس نہیں آئی ہے۔
اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک نئے طریقہ کار کو متعارف کیا گیا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق ایسے ووٹرس جو معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ انہیں نوٹس آئی ہے یا نہیں آئی ہے تو ایسے ووٹرس کو چاہئے کہ وہ سی ای او تلنگانہ کی ویب سائٹ پر جائیں۔ سی ای او تلنگانہ کی ویب سائٹ پر ایک نیا لنک دیا گیا ہے جو نان میاپنگ اور اناملیز کا لنک ہے۔ اس لنک کو کلک کرنے کے بعد آپ کو متعلقہ پولنگ بوتھ کا ریفرنس دینا ہوگا۔
جس کی بنیاد پر آپ کو نوٹس آئی ہے یا نہیں آئی ہے۔ اس کی تمام تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔ آپ نے جو اینومریشن فارم پر کیا تھا اور بی ایل او کے حوالے کیا تھا۔ آپ کی تفصیلات درست ہیں یا نہیں ہیں۔ آپ کو کوئی نوٹس جاری کی گئی ہے یا نہیں کی گئی ہے۔ ایسی تمام معلومات اس ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلہ میں ایک علیحدہ لسٹ اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں ایسے تمام ووٹرس کی تفصیلات درج ہیں جن کو نوٹسیں آئی ہیں۔ ایسے ووٹرس جو یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کو نوٹس آئی ہے یا نہیں آئی ہے۔ وہ چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس نئے نان میاپنگ اور اناملیز کے لنک کو کلک کریں تب آپ کو نوٹس آئی ہے یا نہیں آئی ہے۔ اس کی تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔