تلنگانہ
تلنگانہ: فوجی نے خودکشی کرلی
ذاتی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو کر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ لاش کو سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع کے مضافاتی علاقہ میں ایک فوجی نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کے بوملا رامارم منڈل کے میڈی پلی گاؤں کا 27سالہ کروناکرفوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔
ذاتی مسائل کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو کر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ لاش کو سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔