تلنگانہ

امریکہ میں اتفاقاً گن چلنے سے تلنگانہ کا طالب علم ہلاک

تعلیم کے ساتھ وہ قریبی گیس اسٹیشن میں جزوقتی کام کرتا تھا اس کے افراد خاندان کوموصولہ اطلاعات کے مطابق سائی نے سیکوریٹی گارڈ سے گن (بندوق) حاصل کی اور اس بندوق کوہاتھوں میں پکڑبغوراس کا مشاہدہ کررہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا‘بلٹ اس کے سرمیں لگی۔

حیدرآباد: امریکہ میں تلنگانہ کا ایک طالب علم اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پاس موجودہ ایک گن اتفاقاً چل پڑی۔اس کے افراد خاندان نے یہ بات بتائی۔ضلع کھمم کے مدھیرا ٹاؤن کا رہنے والا 25سالہ مہانکالی اکھیل سائی اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ ایک بندوق اچانک چل پڑی یہ واقعہ‘امریکہ کی ریاست الابامہ کے آوبرن میں پیر کی شب (مقامی وقت) پیش آیا۔ سائی‘ تقریباً 13 ماہ قبل امریکہ گیاہواتھا جہاں وہ آوبرن یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

 تعلیم کے ساتھ وہ قریبی گیس اسٹیشن میں جزوقتی کام کرتا تھا اس کے افراد خاندان کوموصولہ اطلاعات کے مطابق سائی نے سیکوریٹی گارڈ سے گن (بندوق) حاصل کی اور اس بندوق کوہاتھوں میں پکڑبغوراس کا مشاہدہ کررہا تھا کہ اچانک فائر ہوگیا‘بلٹ اس کے سرمیں لگی۔

گیس اسٹیشن کے اسٹاف نے فوری اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔یہ اطلاع ملنے کے بعدافراد خاندان سکتہ میں گئے۔ خاندان نے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ وہ سائی کی لاش کو وطن لانے میں مدد کرے۔

a3w
a3w