تلنگانہ

تلنگانہ: ایک ہی دن میں تین مندروں میں چوری

ایک مندر سے ہنڈی کی چوری کرتے ہوئے اس کو توڑنے کی کوشش کی گئی تاہم اس میں ناکامی پر اس ہنڈی کو کھیت میں پھینک دیاگیا۔مندر میں آنے والے ہنڈی میں رقم ڈالتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع جگتیال اور منچریال میں ایک ہی دن میں تین منادر میں چوری کی وارداتیں پیش آئیں۔

چوروں نے تماپور کے حدود میں ایک مندر کو نشانہ بناتے ہوئے اس میں چوری کی۔ چوروں نے ایک مندر کی ہنڈی سے رقم کی چوری کرلی۔

ایک مندر سے ہنڈی کی چوری کرتے ہوئے اس کو توڑنے کی کوشش کی گئی تاہم اس میں ناکامی پر اس ہنڈی کو کھیت میں پھینک دیاگیا۔مندر میں آنے والے ہنڈی میں رقم ڈالتے ہیں۔

چوری کی یہ وارداتیں مندر کے احاطہ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگئیں۔

ان کیمروں کے فوٹیجس میں دیکھاگیا کہ چور رات دیر گئے مندر میں داخل ہوئے جنہوں نے آہنی سلاخوں سے مندر میں رکھی ہنڈی کو اکھاڑنے کی کوشش کی۔

اس واردات کاعلم اُس وقت ہواجب اگلے دن مندر کو کھولاگیا۔ مندر کے ذمہ داروں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا۔

پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر چوروں کی تلاش کررہی ہے۔