تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک، 5زخمی

اس حادثہ میں ایک بس کا کلینر ہلاک ہوگیاجس کی شناخت سائی کے طورپر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور5افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

یہ حادثہ سوریاپیٹ ضلع مستقرمیں ہفتہ کی صبح اُس وقت پیش آیا جب آندھراپردیش کے گنٹور سے حیدرآباد جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے ضلع مستقر میں واقع ایس وی انجینئرنگ کالج کے قریب اسپیڈ بریکر پر اچانک بریک لگادیا جس کے نتیجہ میں اس بس کو پیچھے سے آنے والی ایک اور بس نے ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں ایک بس کا کلینر ہلاک ہوگیاجس کی شناخت سائی کے طورپر کی گئی ہے۔

اسی طرح ایک مسافرکی حادثہ کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں 5 مسافرین بھی زخمی ہوئے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر سوریا پیٹ ٹاؤن پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔