تلنگانہ

امریکی ریاست فلوریڈا میں تلنگانہ کی خاتون سڑک حادثہ میں ہلاک

تلنگانہ کی ایک 25 سالہ خاتون امریکی ریاست فلوریڈا میں کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ اس کے اہل خانہ نے پیر کو یہ بات بتائی۔  

حیدرآباد: تلنگانہ کی ایک 25 سالہ خاتون امریکی ریاست فلوریڈا میں کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ اس کے اہل خانہ نے پیر کو یہ بات بتائی۔  

خاتون کی شناخت 25 سالہ گونٹی پلی سومیا کے طور پر ہوئی ہے جس کی حادثہ میں موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اتوار کی رات سڑک عبور کر رہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی۔

اس خاتون کا تعلق تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر کے یادگری پلی سے تھا جو اعلیٰ تعلیم کے لئے امریکہ گئی تھی۔

اس نے فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی سے ماسٹرز مکمل کرلیا تھا اور نوکری کی تلاش میں تھی۔ سومیا کے گھر والوں کو جب اس کی موت کی خبر ملی تو وہ صدمے سے نڈھال ہوگئے۔  

اس کے والدین کوٹیشور راؤ اور بالامنی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے ان کی بچی کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔

تلنگانہ کے وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سومیا کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سومیا کی لاش وطن واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔