جرائم و حادثات

بنگالوروسڑک حادثہ میں تلنگانہ کا نوجوان ہلاک

سالگرہ کے دن درشن کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کا نوجوان بنگالورو میں ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: سالگرہ کے دن درشن کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں تلنگانہ کا نوجوان بنگالورو میں ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

مہلوک کی شناخت نارائن پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والے 26سالہ واسودیوچاری کے طورپر کی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق واسودیوابتداہی سے تعلیم میں کافی تیز تھا۔

یہ خاندان بعد ازاں حیدرآبادمنتقل ہوگیا جہاں واسودیوچاری نے اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور بنگالورو کی ایک کمپنی میں اس نے ملازمت اختیار کی۔

بنگالورومیں اس کے دوست بھی تھے۔ہ اپنے دوستوں کے ساتھ وہاں رہتا تھا۔ واسودیوچاری کی گذشتہ روز سالگرہ تھی۔

وہ سالگرہ کے دن مندرمیں درشن کیلئے اپنے دوست کے ساتھ جارہا تھا کہ ٹووہیلرگاڑی بنگلورو کے نندی ہلز علاقہ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔