تلنگانہ

پالتو کتے کی موت، تلنگانہ کی وزیر کونڈا سریکھا رونے لگیں (ویڈیو)

 یہ کتاسریکھا کے کافی قریب تھا۔اس کی اچانک موت پر وہ شدید صدمہ اوردکھ کا شکار ہو گئیں۔انہوں نے افسردگی کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کیں۔

حیدرآباد: پالتوکتے کی موت پر تلنگانہ کی خاتون وزیر کونڈاسریکھا زار و قطار رونے لگیں۔اس پالتوجانورکی موت نے سریکھاکے بشمول ان کے ارکان خاندان کوکافی غمزدہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر جنگلات کونڈا سوریکھا اپنے پیارے پالتو کتے ”ہیپی” کی موت پر غم سے نڈھال ہیں اور اس کی لاش کے سامنے کھڑی آنسو بہا رہی ہیں۔

 یہ کتاسریکھا کے کافی قریب تھا۔اس کی اچانک موت پر وہ شدید صدمہ اوردکھ کا شکار ہو گئیں۔انہوں نے افسردگی کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کیں۔